کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈ نے پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جشن آزادی پر کینیڈا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔
کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے کینیڈا نے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کیے۔
جسٹن ٹروڈو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور کینیڈا کے لوگوں کا باہمی رشتہ بہت پرانا ہے، اس خطے کے بہت سے لوگ ایک صدی قبل کینیڈا منتقل ہوئے تھے، تب سے ہمارے روابط بڑھتے رہے اور گہرے ہوئے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کینیڈا اور پاکستان کئی عالمی و علاقائی مسائل پرمل کرکام کررہےہیں جیسے کہ موسمی تغیر، سیکورٹی، دفاع، ترقی و خوشحالی، تجارت، سرمایہ کاری اور جمہوریت شامل ہیں۔