• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں عجیب جادو گر آیا تھا۔

اس کے سامنے تصویریں بول پڑتی تھیں۔

اس نے منادی کرائی،

’’تصویر لایئے اور گفتگو فرمایئے!

نذرانہ فقط دس اشرفیاں۔‘‘

میں اور ڈوڈو بھی پہنچے۔

ڈوڈو نے کہا،

’’اگر میری دی ہوئی تصویر نہ بولی تو؟‘‘

جادو گر ہنسا،

’’تو دس کے بدلے سو اشرفیاں دوں گا۔‘‘

ڈوڈو نے ایک تصویر دی۔

جادو گر نے کئی منتر پڑھے لیکن تصویر کی آواز نہ نکلی۔

جادو گر نے ڈوڈو کو سو اشرفیاں ادا کیں اور سامان لپیٹ لیا۔

واپس جاتے ہوئے میں نے پوچھا،

’’تصویر کس کی تھی؟‘‘

ڈوڈو مسکرایا،

’’میری گونگی بہن کی۔‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین