• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل،طالبان کی انس حقانی کے بدلے دو مغربی یرغمالیوں کو رہا کرنے کی پیشکش

کابل(آئی این پی)افغان طالبان انس حقانی کے بدلے دو مغربی یرغمالیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کر دی،کیون کنگ کا تعلق آسٹریلیا سے جب کہ کنیتھ ہولینڈ امریکی شہری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے دیگر باغی قیدیوں اور حقانی نیٹ ورک کے رکن کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، جس کے بدلے وہ ایک امریکی پروفیسر اور ان کے آسٹریلیائی ساتھی کو رہا کرنے پر تیار ہیں، جنھیں دو برس قبل اغوا کرلیا گیا تھا۔ اس بات کا انکشاف منگل کے روز کیا گیا۔ساٹھ برس کے کیون کنگ اور 48 برس کیٹموتھی ویکز، جن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے، کابل میں امریکن یونیورسٹی آف افغانستان میں تدریس سے وابستہ تھے، جنھیں مسلح افراد نے اگست 2016 میں کیمپس کے سامنے سے اغوا کرلیا تھا۔کنیتھ ہولینڈ کابل کی امریکی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہیں۔
تازہ ترین