• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت انسان بردار خلائی مشن روانہ کرے گا، مودی

نئی دہلی ( نیوز ڈیسک ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ بھارت 2022 تک انسان بردار خلائی مشن روانہ کرے گا جب کہ نصف ارب شہریوں کے لیے ہیلتھ انشورنس متعارف کروائی جائے گی۔ بدھ کے روز ملک کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر تقریر میں مودی نے کہا کہ بھارت ایک سویا ہوا ہاتھی ہے، جو اب بیدار ہو چکا ہے اور عالمی اقتصادیات میں اپنی جگہ پا رہا ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت جلد ہی امر یکا، روس اور چین کے بعد دنیا کا چوتھا ملک بننے والا ہے، جو اپنے خلائی مشن کے ذریعے انسان کو خلا میں پہنچائے گا۔ 
تازہ ترین