• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواہش ہے اسمبلیاں مدت پوری کریں، وعدے پورے کرنے کیلئے قانون سازی کریں،رکاوٹ نہیں بنیں گے، خورشیدشاہ

اسلام آباد(ایجنسیاں ) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں امید ہے حکومت نے جو وعدے کیے پورے کرے گی‘ہم بھی اسے پوراموقع دیں گے ‘ جو قانون سازی پاکستان اور عوام کے لیے ہوگی اس میں رکاوٹ نہیں بنیں گے‘بلاول کی لیڈرشپ میں اپوزیشن کا مکمل کردار ادا کریں گے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اپنی پارٹی اور اس ایوان کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی کو مبارکباد دیتا ہوں، یہ پارلیمنٹ ملک کی خودمختار پار لیمنٹ ہے، فخر ہے میری پارٹی اور قائدین نے اسے قائم رکھنے کے لیے اپنی زندگیاں دے دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں بھی پارٹی اور اپوزیشن کی پوری کوشش ہوگی کہ اس کے وقار کو بحال رکھیں‘یہ ہم پر لازم ہے کہ کس طرح سے پارلیمنٹ کی حاکمیت کو قائم رکھتے ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ ماضی میں کوشش کی گئی کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری نہ کرسکے لیکن کریڈٹ اس وقت کی اپوز یشن اور پارلیمنٹ کو جاتا ہے کہ وہ جمہوریت اور پار لیمنٹ کو قائم رکھنے میں کامیاب رہی، آج بھی عہد کرتے ہیں کہ بھرپور کوشش ہوگی پاکستان اور آئین و قانون، عوام کے لیے جن کی امنگیں اس پارلیمنٹ پر ہے اور ہم لوگوں نے جو عوام سے وعدے کیے ہیں ان کو پورا کرنے میں کامیاب ہوں۔

تازہ ترین