• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر الیکشن،عمران خان شناختی کارڈ بھول آئے،اسپیکرنے ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسپیکرکےالیکشن میں ووٹ ڈالنےگئے توان کے پاس شنا ختی کارڈ نہیں تھا،وہ اپناکار ڈساتھ لانابھول گئے تاہم اسپیکرنےانہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی۔ پیپلزپارٹی کےایم این اے عبدالقادر پٹیل کے پاس بھی کارڈ نہیں تھالیکن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے عملہ نے انہیں کہا کہ آپ پہلے کارڈ لائیں پھر ووٹ ڈالیں۔ اس بات پر عبدالقادر نے اسپیکر سے احتجاج کیا اور کہا کہ عمران خان کو اجازت دی گئی لیکن مجھے نہیں دی یہ امتیازی سلوک ہے ۔ رولز کےتحت تمام ممبران مساوی ہیں۔اسپیکر نے وضاحت کی کہ عمران خان نے مجھ سے اجازت مانگی تھی میں نے دیدی۔ آپ بھی مجھ سےاجازت مانگتے تومیں آپ کو بھی اجازت دے دیتا،میں آپ کو جانتاہوں۔ عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ عملہ نے مجھے کہا آپ نیاکارڈ بنواکرلائیں پھر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ بعدمیں خرم دستگیر کے پاس بھی کارڈ نہیں تھاجنہیں سیکرٹری قومی اسمبلی نے اجازت دیدی۔

تازہ ترین