• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگاپور میں دولت لٹانے کے پانچ دلچسپ طریقے

سنگاپور( رائٹرز) سنگا پور میں امیر زادے پانچ مختلف طریقوں سے اپنی دولت اڑانے میں مصروف ہیں، سنگاپور میں ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے کاریں بہت مہنگی ہیں، اس کے باوجود یہاں فراری، ماسراتی جیسی لگژری گاڑیاں عام دیکھی جاسکتی ہیں، مقامی کمپنی کی تیار کر دہ سپر کار کی قیمت بغیر ٹیکس 3ملین سنگاپوری ڈالر ہے ۔ سنگاپور میں دوسری مہنگی چیز اسپورٹس اور لگژری کشتیاں ہیں، تاہم یہ کاروں کے مقابلہ میں سستی ہوتی ہیں، یہاں نت نئے جدت سے بھرپور ڈیزائن کی حامل کشتیاں دستیاب ہیں،جن کی قیمت کئی ملین ڈالر ہوتی ہیں، جو فرمائش پر بھی تیار کی جاتی ہیں۔ تیسرا بڑا خرچہ کا ذریعہ’’999پھول ‘‘ ہیں، امیر زادے ایک ایسے ہوٹل میں جس کا ایک رات کا کرایہ 15000ڈالر ہے، صرف اکثر اس لئے آتے ہیں کہ یہاں سے کسی گھریلوں پتے پر پھول بھجواکر ایک سرپرائز دے سکے، جس کیلئے ’’999پھول‘‘ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ دنیا میں کھانے پر سب سے زیادہ خرچہ سنگاپور میںکیا جاتا ہے، یہاں 240ڈالر میں 170گرام گوشت فراہم کیا جاتا ہے۔ پانچواں مہنگا ترین کام یہاں سونا پینا ہے، جی ہاں سنگاپور میں چائے 24قیرات کی سونے کی بنی پلیٹ میں رکھ کر پیش کی جاتی ہے، جس کی قیمت 19000ڈالر فی کلو ہے۔

تازہ ترین