کینبرا(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کی سینیٹ میں پہلی بار پاکستانی نژاد مسلم خاتون مہرین فاروقی سینیٹر منتخب ہو گئیں ۔ مہرین فاروقی گرین پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ہیں اور نیو ساؤتھ ویلز سے سینیٹر منتخب ہوئی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق وہ اگلے ہفتے حلف اٹھائیں گی ۔ مہرین فاروقی 1992میں خاندان کیساتھ آسٹریلیا منتقل ہوئی تھیں، انھوں نے انوائرمینٹل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کیا ہے اور سڈنی میں یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز سے بطور پروفیسر منسلک ہیں ۔ مہرین فاروقی نے طوفانی پانی، ری سائیکلنگ، سائیکل ویز اور ہائیڈرو پاور انفرا اسٹرکچر سمیت انجینئرنگ کے مختلف پراجیکٹس میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ وہ 2013 میں ریاستی اسمبلی کی پہلی مسلمان خاتون ممبررہ چکی ہیں ۔