• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ نے1961میں چوری کیا گیا 12ویں صدی کا بدھا کامجسمہ بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کر دیا

نئی دہلی ( نیوز ڈیسک) برطانیہ نے1961میں بھارتی میوزیم سے چوری کیا گیا 12ویں صدی کا بدھا کا مجسمہ بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کر دیا ۔ یہ کانسی کا مجسمہ ان 14 مجسموں میں سے ایک ہے جو مشرقی بھارت میں نالانڈا کے ایک میوزیم میں موجود تھے اور جنہیں 1961 میں میوزیم پر حملہ کرکے تباہ اور چوری کر لیا گیا تھا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مختلف مقامات سے گزرتا ہوا لندن کے ایک تاجر کے پاس پہنچ گیا جس کی شناخت رواں برس مارچ میں ایک تجارتی میلے میں ہوئی تھی ، اس کی نشاندہی چوری شدہ قدیم ثقافتی ورثے کی تلاش کیلئے کام کرنے والی ایک تنظیم نے کی تھی ۔ مجسمے کو برطانیہ میں واقع بھارتی کونسل خانے میں یوم آزادی کی تقریب کے دوران بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا ۔
تازہ ترین