• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمبوڈیا کے پارلیمانی انتخابات ،حکمران جماعت فاتح

کمبوڈیا کے پارلیمانی انتخابات حکمران جماعت نے جیت لیے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے نتائج مسترد کردیے۔

کمبوڈیا کی الیکشن کمیشن نے جولائی میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا جس کےتحت حکمران جماعت سی پی پی نے تمام 125نشستیں جیت لیں۔ الیکشن کمیشن کےمطابق سی پی پی نے 69 لاکھ ووٹوں میں سے 48 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے الیکشن کے نتائج مسترد کردیے، ان کا کہنا ہے کہ الیکشن آزادانہ تھے نہ ہی شفاف۔

خبررساں ایجنسی کےمطابق کمبوڈیا کی سپریم کورٹ نے مین اپوزیشن پارٹی کو گزشتہ سال معطل کرکے اس کے 118 ارکان کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی تھی ، پارٹی کےسربراہ بھی گزشتہ سال سے قید میں ہیں۔

انتخابات سےقبل این جی اوز، انسانی حقوق کی تنظیموں اورمیڈیا کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن بھی کیا گیا۔

تازہ ترین