• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس (ر) دوست محمد نے وزیر اعلیٰ ہاؤس خالی کردیا


خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور خالی کرکے اسلام آباد منتقل ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور کے ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان اسلام آباد منتقل ہوگئے ہیں اور انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاوس خالی کر دیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ اپنا ذاتی سامان بھی ساتھ لے گئے ہیں۔

صوبے کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا، جب کہ نومنتخب وزیر اعلیٰ کل 17اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تازہ ترین