• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکنگ کورٹ میں فریال تالپور حاضری لگا کر روانہ

کراچی کی بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آج ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور حاضری لگا کر روانہ ہوگئیں۔

آج ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے  حسین لوائی اورطحٰہ رضا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 18 اگست تک موخر کردیا گیا۔

اس موقع پر عدالت نے پراسیکیوٹر کو کہا کہ اگر اگلی سماعت پر بھی دلائل نہیں دیئے تو فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور نے پہلے سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

تازہ ترین