• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پہلے پٹائی کرو پھر دباؤ ڈال کر صلح کرلو‘‘

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے شہری پر تشدد کیا مگر قانون حرکت میں نہیں آیا، پہلے پٹائی کرو پھر دباؤ ڈال کر صلح کرلو۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن ہے، نا اہل شخص جہاز میں اراکین اسمبلی کو لا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کوفون کر کے انہیں توڑنے کی کوشش کی گئی ہے، اس حکومت اور اس کےعہدے داروں کی سلیکشن ہارس ٹریڈنگ سے کی جا رہی ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ اب ہم دیکھیں گے کہ کس گورنر ہاؤس کی دیوار گرے گی، پنجاب میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنا رہے، عمران خان جھوٹ بول کروزیر اعظم ہاؤس تک پہنچ رہے ہیں، یہ زیادہ دن نہیں چلے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ کس کس کوگھر اور نوکریاں دی گئیں، دیکھیں گے کہ عمران خان کس کس گھر کو استعمال نہیں کرتے۔

تازہ ترین