• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرچم کشائی کی تقریب کے دوران بھارتی جھنڈ زمین پر آگرا


بھارت کے یوم آزادی پر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو پرچم کشائی کے وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق نئی دلی میں حکمراں جماعت بی جے پی کے ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کے سربراہ امیت شاہ کے ہاتھوں سے بھارتی جھنڈا اس وقت زمین پر گر گیا جب وہ اسے لہرا رہے تھے ۔

بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے جھنڈا لہرانے کی کوشش کی تو ترنگا فضاء میں جانے کے بجائے زمین پر آگرا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت اور اسکی مقامی انتظامیہ کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب سونہ وار کرکٹ اسٹیڈیم سرینگر میں منعقدہ یوم آزادی کی سرکاری تقریب کے دوران آڈیو سسٹم میں خرابی کی وجہ سے خلل پڑا ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر این این و و ہرا کی زیر صدارت سرکاری تقریب کے دوران ایک کلچرل پروگرام میں آڈیو سسٹم فنی خرابی کی وجہ سے کام چھوڑ دیا۔

قابض انتظامیہ نے یوم آزادی کی تقریب کے دوران آڈیو سسٹم میں خلل کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور کلچرل اکیڈمی کے حکام پر اسکی ذمہ داری عائد کی جارہی ہے ۔

۔۔۔


تازہ ترین