• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ورلڈ روبوٹ کانفرنس کاا نعقاد کیا گیا جس میں مختلف صلاحیتوں کے حامل روبوٹس لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

بیجنگ کے Etrongایکزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹرمیں منعقد ہونے والی اسورلڈ روبوٹ کانفرنس میں چین سمیت 160سے زائد ممالک کی کمپنیوں نے اپنے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی کے حامل اور انسان دوست روبوٹ نمائش کیلئے پیش کئے ہیں۔

اس مشینی کانفرنس میں پیش کی گئی پانی میں تیرتی روبوٹک شارک، تصاویر بناتے، خطاطی کرتے، بھاری بھرکم گاڑی اُٹھاتا ، کشتی لڑتے ، اور پرندے کی طرح ااُڑتاروبوٹ اور 5.5کلو وزنی آئرن مین سوٹ بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔

واضح رہے اس انٹرنیشنل روبوٹ کانفرنس پانچ روز تک جاری رہے گی جس میں مختلف سیمینارز اور مقابلے بھی منعقد کئے جائیں ۔

تازہ ترین