• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیم خان کے وکیل کو جواب دینے کیلئے آخری مہلت

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے وکیل کو جعلی حلف نامے سے متعلق کیس میں جواب دینے کیلئے آخری مہلت دے دی، علیم خان کے خلاف سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے خلاف جعلی حلف نامہ جمع کروانے سے متعلق درخواست کی سماعت ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی۔

کمیشن نے علیم خان کے سینئر وکیل اظہر صدیق کے پیش نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا، جونیئر وکیل نے کہا کہ میں دلائل نہیں دے سکوں گا، عید کے بعد کی تاریخ دی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ سینئر وکیل چھٹیوں پر بچوں کے ساتھ شمالی علاقہ جات گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئندہ سماعت پر سینئر وکیل پیش نہ ہوئے تو فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

درخواست کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

تازہ ترین