• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود خان خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب

محمود خان کو خیبرپختونخوا کانیا وزیراعلیٰ منتخب کر لیا گیا، انہوں نے اپوزشن کے امیدوار میاں نثار گل کو شکست دے دی۔

خیبر پختون خوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب نومنتخب اسپیکر مشتاق احمد غنی کی صدارت میں ہواجس میں وزارت عالیہ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے محمودخان اور متحدہ اپوزیشن کے میاں نثار گل کے درمیان مقابلہ تھا۔

محمود خان نے 77ووٹ اور میاں نثار گل نے 33ووٹ حاصل کیے، اسپیکر صوبائی اسمبلی نے محمودخان کے نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا منتخب ہونے کا اعلان کر دیا۔

اسپیکر مشتاق غنی اور اراکین اسمبلی نے نئے وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کی۔

نئے منتخب ہونے والے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان سابق صوبائی وزیر ہیں اور حالیہ انتخابات میں سوات سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

اس سے قبل خیبرپختون خوا کے نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد نے وزیر اعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا تھا اور وہ اسلام آباد منتقل ہو گئے تھے۔

تازہ ترین