• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری سادگی سے ہو گی‘‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، ایڈووکیٹ بابر اعوان کا کہنا ہے سادگی پی ٹی آئی حکومت کا شعار ہوگا، اسی لیے وزیر اعظم کے لیے تقریب حلف برداری ایوان صدرمیں سادگی سے ہو گی۔

انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیرون ملک کوئی اثاثہ نہیں، انہیں سپریم کورٹ نے ایک سال تلاشی کے بعد صادق و امین قرار دیا۔

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان اسٹیٹس کو کی سیاست توڑ کر وزارت عظمی کا حلف اٹھائیں گے،پاکستان تنہائی سے نکل رہا ہے۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی سادگی کی مثال دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہماری پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی ون ڈش کا انتظام تھا۔

تازہ ترین