• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے صدر کا انتخاب کب ہوگا، الیکشن کمیشن نے بتا دیا

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے مطابق صدر مملکت کے انتخاب کے لیے پولنگ 4ستمبر کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی 27اگست کو دن 12بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

کاغذات کی جانچ پڑتال 29اگست کو صبح 10بجے ہوگی، جبکہ امیدوار کاغذات نامزدگی 30اگست کو دن 12تک واپس لے سکیں گے۔

صدارتی انتخابات کے لیے حتمی فہرست 30اگست کو دن ایک بجے جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 4ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی، جس کا وقت صبح 10بجے سے شام چار بجے تک ہوگا۔

تازہ ترین