• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


معروف ہالی و ڈ اسٹار لیام نیسن کی ایکشن سے بھرپور نئی تھرلر ڈرامہ فلم 'دی ویڈوزکا نیاٹریلر جاری کر دیاگیا ہے۔

ہدایتکاراسٹیو میکوئین کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ڈکیتی کی کوشش کرنیوالے چار ایسے افراد کے گرد گھوم رہی ہے جو واردات کرتے ہوئے ہلاک ہو جاتے ہیں تاہم اس کے بعد ان لٹیروں کی بیوائیں ان کا کام سنبھالتی ہیں ۔

خطرات سے کھیلتیں یہ خواتین ہتھیاروں سے لیس ہو کر ڈکیتی کرتی ہیں اور اپنی جان تک خطرے میں ڈال دیتی ہیں۔ایئن کینگ اورایمیلی شرمین اوراسٹیو میکوئین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں نامور ہالی وڈ اسٹار لیام نیسن وویلا ڈیوس، مشیل روڈریگیوس ،کولن فیرل ،الزبیتھ ڈیبیکی ،کیری کون ،برائن ڈیئری اورکیون او کونر سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

ایکشن ، تھرل، سسپنس اور ڈرامے کا مکس تڑکا لئے یہ سنسنی خیز فلم ٹوینٹیتھ سنچری فوکس کے تحت رواں سال16نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

تازہ ترین