• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلی پنجاب کیلئے سردار محمد لغاری مضبوط امیدوار

وزیراعلی پنجاب کیلئےسردار محمد خان لغاری پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے ۔

پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی مشاورت جاری ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نام کا اعلان کریں گے۔

عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ پنجاب میں ایسا نوجوان وزیراعلیٰ لائیں گے جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہو۔

ذرائع کے مطابق40 سالہ سردارمحمد خان لغاری ڈیرہ غاز ی خان سے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے منتخب ہوئے تھے

انہوں نے قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھایا بلکہ گذشتہ روز رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا

ذرائع کا بتانا ہےکہ سردار محمد خان لغاری کو تحریک انصاف کی طرف سے وزارتِ اعلیٰ کا مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے تاہم حتمی اعلان عمران خان کریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے اتحادی جماعت (ق) لیگ کے پرویز الٰہی کو نامزد کیا ہے۔

سردار محمد خان لغاری معروف پارلیمنٹیرین سردار مقصود خان لغاری کے صاحبزادے ہیں ۔

تازہ ترین