• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہائش کےاعتبار سے بہترین شہروں کی فہرست !

دنیا بھر میں رہائش کے لیے بہترین اور بدترین شہروں کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔


اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے یہ درجہ بندی سیاسی معاشی اور سماجی استحکام ، جرائم کی شرح ، تعلیمی سہولیات اور صحت کی سہولیات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

رہائش کی بہترین سہولیات کے اعتبار سے آسٹریا کا شہر ویانا پہلے نمبر پر ہے، آسٹریلیا کا شہر میلبورن دوسرے ، جاپان کا شہر اوساکا تیسرے اور کینڈا کا شہر کیلگیری چوتھے نمبر پر ہے ۔ بہترین شہروں میں آسٹریلیا کا شہر سڈنی پانچویں اور کینڈا کا شہر وینک اوور چھٹے نمبر پر ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں رہائش کے اعتبار سے بہترین شہروں کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں امریکا کا ایک بھی شہر شامل نہیں ہے۔

دوسری طرف رہائش کے اعتبار سے بدترین شہروں کی بات کی جائے تو اس میں شام کا شہر ڈماسکس پہلے نمبر پر ہے۔

بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکا دوسرے اور نائجیریا کا شہر لاگوز تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان کا شہر کراچی بدترین شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے۔

پاپوا نیو گنی کا شہر پورٹ موس بے پانچویں اور زمبابوے کا شہر ہرارے چھٹے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین