• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کو تھپڑ مارنے پر عمران شاہ کی رکنیت معطل

شہری کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی کے رکن عمران شاہ کی رکنیت معطل کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ معاملہ انضباطی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے،کمیٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک عمران شاہ معطل ہوں گے۔

علی زیدی کا مزید کہنا ہے کہ انضباطی کمیٹی کو ایک ماہ میں عمران شاہ کے شہری کو تھپڑ مارنے کے معاملے کی تحقیقات مکمل کرنی ہے۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے رہنما اور ترجمان فواد چوہدری کا عمران شاہ کے شہری کے ساتھ ناروا سلوک کے حوالے سے کہنا ہے کہ معاملہ پی ٹی آئی سندھ کے حوالے کر دیا ہے، وہ اسے دیکھے گی، پی ٹی آئی سندھ انکوائری کے بعد ایکشن لے گی۔

تازہ ترین