• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کنگنا رناوت کی فلم ’مانی کرنیکا ‘کا پہلا پوسٹر جاری



بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’مانی کرنیکا : دی کوئن آف جھانسی‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمی تجزیہ کار ترن ادارش نے اپنی ٹوئٹ میں فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’مانی کرنیکا: دی کوئن آف جھانسی‘ میں کنگنا رناوت مانی کرنیکا کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے کرش اپنی ہدایتکاری سے چار چاند لگائیں گے جوکہ 25 جنوری 2019 میں یوم جمہوریت کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔


فلم میںکنگنا رناوت رانی لکشمی بائی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

کنگنا رناوت نے فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی ‘‘ میں رانی لکشمی بائی کے اپنے کردار کو ’’مثالی‘‘ قرار دے دیا۔

کنگنا نے فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی ‘‘ میں رانی لکشمی بائی کے کردار کو ’’آئیکونک رول‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اس کردار کے لئے تلوار کے ساتھ لڑنے کی تربیت حاصل کی، گھڑ سواری سیکھی اور 2روز گھڑ سواری سیکھنے کے بعد مجھے بخار ہو گیا، میں رانی لکشمی بائی کی جرات و حوصلے اور ہمت کا صرف تصور کر سکتی ہوں، میں ان کی عظمت، جرات و شجاعت کے اور بھی زیادہ قریب ہو گئی ہوں، میں نے فلم میں ان کے کردار کے ساتھ انصاف کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین