• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرض معاف کرانے والوں کی جائیداد قرق کرنے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرض معافی سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں معاف کرائے گئے قرض کا 75فیصد واپس نہ کرنے والوں کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں قرض معافی سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سماعت پر قرض دہندگان کو 2آپشنز دیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے آپشن کے مطابق پرنسپل اماؤنٹ کا 75 فیصد جمع کرانا تھا، آپشن نمبر2کے مطابق قرض معاف کرانے والوں کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آج سماعت میں کئی فریقوں نے آپشن نمبر ایک کا انتخاب کیا ہے جس پر سپریم کورٹ نے باقی فریقوں کی جائیداد قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ رپورٹ اور حالات دیکھنے کے بعد ہم نے سوچا معاملہ یہیں نمٹا دیا جائے،ہم نے پرنسپل اماؤنٹ پر25فیصد رعایت دی تھی۔

چیف جسٹس کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیک نیتی ظاہر کرنے کے لیے رقوم جمع کرائیں، ماتحت عدالتوں میں معاملات لٹک نہ جائیں اس لیے فریقین کو آپشن ون دیا۔

تازہ ترین