• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پرسیکورٹی یقینی بنانے کیلئے رینجرزکا اعلیٰ سطح کا اجلاس

ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت رینجرزہیڈ کواٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں عیدالاضحی کے موقع پرسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیاہے۔

ترجمان رینجرز نےمزید بتایا کہ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال بالخصوص عید الاضحی کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیاجس میں رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مویشی منڈیوں ، کمرشل ایریازاور تفریحی مقامات کی سیکورٹی کے لیے خصوصی طور پر اقدامات کیے جائیں گے۔

اجلاس میں کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشت گردی یااسٹریٹ کرائم کے واقعات سے موثر انداز میں نمٹنے، جبری طور پر کھالیں جمع کرنے والے عناصر اور ہوائی فائرنگ یا اسلحے کی نمائش کرنے والے افراد یا گروہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیاہے۔

تازہ ترین