• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ فرمان کو خیبرپختونخوا کا گورنر مقرر کرنے کی منظوری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے شاہ فرمان کو خیبرپختونخوا کا گورنر مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

عمران خان کی جانب سے منظوری دئیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی وفاق میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے اور وفاقی حکومت ہی صوبوں میں گورنر کی تقرری کی مجاز ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے گورنر سندھ کے لیے عمران اسماعیل اور گورنر پنجاب کے لیے چوہدری محمد سرور کو نامزد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین