• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرن بیری کے فیلڈنگ کوچ نہ بننے پر مکی آرتھر مایوس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے فیلڈنگ کوچ کے لیے ڈیرن بیری کے تقررنہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو میں مکی آرتھر نے ڈیرن بیری کو مس کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ فیلڈنگ کوچ کے لیے کئی لوگوں کی طرف دیکھ رہے ہیں تاہم انہیں ڈیرن بیری کی تقرری نہ ہونے پر مایوسی ہوئی ہے۔

اس سے قبل اسٹیو رکسن کے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی نے فیلڈنگ کوچ کی تلاش شروع کی اور اشتہار دے دیاتھا۔

ہیڈ کوچ نے نئے قومی فیلڈنگ کوچ کے لیے آسٹریلیا کے ڈیرن بیری کا نام تجویز کیاجس کے بعد کئی ہفتے تک بورڈ اور بیری کے درمیان بات چیت چلتی رہی تھی۔

معاہدے کو حتمی شکل دینے میں پی سی بی نے تاخیر کر دی اورڈیرن بیری نے منع کر دیا ۔

تازہ ترین