• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے منصور شیخ کا شوروم میں جھگڑا، فوٹیج سامنے آگئی

تحریک انصاف کے رہنما اور پی ایس 104 سے ایم پی اے کے امیدوارمنصور شیخ کے کار شوروم میں جھگڑے کے معاملے کی مکمل فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی جس میں شوروم ملازمین کو منصور شیخ پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جھگڑے کے بعد کی ایڈٹ شدہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شوروم انتظامیہ نے منصور شیخ پر گارڈز کے ہمراہ شوروم میں ہنگامہ آرائی کا الزام لگایا تھااورہنگامہ آرائی کے بعد شوروم کی حالت دکھائی گئی لیکن جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اصل حقیقت سامنے لے آئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ رہنما تحریک انصاف منصور شیخ پر تشدد ان کی بیٹی کے سامنے کیا گیاجس میں بیٹی کو منصور شیخ کو چھڑواتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہےجبکہ شوروم ملازمین نے منصور شیخ پر تشدد کرکے کپڑے بھی پھاڑ دیئےتھے۔

پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان گاڑی کی لین دین کا معاملہ تھا جبکہ شوروم انتظامیہ کاکہنا ہےکہ منصور شیخ نے گارڈز کے ہمراہ شوروم میں ہنگامہ کیاتھاجبکہ منصور شیخ کا کہنا ہے کہ شوروم پر کسی قسم کی کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی ہے۔

شوروم انتظامیہ نے ایس ایس پی ملیر پر منصورشیخ کی سرپرستی کا بھی الزام لگایا تھاتاہم ایس ایس پی ملیر نے بھی منصور شیخ کی سرپرستی کی تردید کردی اور کہا کہ ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں جس جگہ یہ واقعہ ہوا وہ ملیر کی حدود میں نہیں آتاجبکہ شوروم مالک کے خلاف موٹر ڈیلرزایسوسی ایشن بھی اسی نوعیت کامقدمہ کراچکی ہے۔

تازہ ترین