• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذان سمیع خان انڈسٹری میں پہچان بنانے کے لئے کوشاں

زیبا بختیار اور عدنان سمیع خان کے بیٹے آذان فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانے کی کوششوں میں ہیںاور امکان ہے کہ وہ جلد ایسا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

گزشتہ روز ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں یہ نئے اور جاذب نظر انداز میں نظرآئے۔ان کی حالیہ وائرل تصویر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ آذان بہت جلد انڈسٹری کے اُفق پر روشن ستارے کے طور پر نمودار ہونے کو تیار ہیں۔

یہ تصویر، ان کے میگزین فوٹو شوٹ میں سے ہے جسےلندن میں شوٹ کیا گیا ہے۔

اس فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچائی ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ آذان شائقین اور انڈسٹری کی توقعات پر پورے اتر پائیں گے یا نہیں۔

تازہ ترین