• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار بابر موسیٰ خیل ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوارسردار بابر موسیٰ خیل ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی بن گئے ہیں۔

انہوں نےڈپٹی اسپیکر کے لیے کی گئی پولنگ میں 36 ووٹ حاصل کیے ۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے منتخب ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے لیے پولنگ ہوئی جس میں مجموعی طور پر 58ووٹ ڈالے گئےتھے۔

اٹھاون ووٹس میں سے 36ووٹ سردار بابر موسیٰ خیل کے حصے میں آئے اور وہ ڈپٹی اسپیکر بنے ، ان کے مد مقابل امیدوار احمد نواز کو 21 ووٹ ملے تاہم ایک ووٹ مسترد کیا گیا ۔

یاد رہے کہ سردار بابر موسی خیل بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوار تھے۔

تازہ ترین