نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے واجپائی کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے لیے نگراں وزیر اطلاعات سید علی ظفر کو نمائندہ مقرر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ آج یعنی 16اگست جمعرات کی شام بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کافی عرصہ سے بیمار رہنے بعد93سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے ۔