• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے کوتوال نے آموں کے باغ پر قبضہ کر لیا۔

باغ بان کو بے دخل کر دیا۔

اس کے بعد نادر شاہی احکام جاری کئے۔

’’ندھڑی کو باغ سے نکال دیا جائے!‘‘

سندھڑی کا چہرہ پیلا پڑ گیا۔

کوتوال نے دوسرا حکم جاری کیا،

’’چونسا کو ٹرکوں میں بھر کے پڑوس میں بھیجا جائے!‘‘

چونسا کے آنسو نکل آئے۔

کوتوال نے تیسرا حکم جاری کیا،

’’بے حیا توتا پری آم سر پر دوپٹہ لے!‘‘

توتا پری آم شرم سے سرخ ہو گیا۔

کوتوال نے اگلا حکم جاری کیا،

’’انوررٹول کو غدار قرار دیا جائے!‘‘

انوررٹول غصے سے پھٹ گیا۔

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین