• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، وزارت خارجہ کی خاتون پروٹوکول آفیسر کے رویئے پر اظہار برہمی

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کیخلاف درخواست پر وزارت خارجہ کوجواب داخل کرنے کا آخری موقع دے دیا اور واضح کیا آئندہ سماعت تک جواب داخل نہ کرایا گیا تو سیکرٹری خارجہ کو طلب کیا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی جس میں تقرر کو چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعلیمی قابلیت کم ہے اور انہیں سفارتکاری کا تجربہ بھی نہیں ہے اس لیے ان کے تقرر کو کالعدم قرار دیا جائے۔سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کی خاتون پروٹوکول افسر کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ ملک میں کام نہ کرنے کا وتیرہ بن گیا ہے۔ ہائیکورٹ نے افسوس کا اظہار کیا کہ فائلیں ایک سے دوسرے ہاتھ منتقل ہوتی ہیں لیکن نتیجہ بالکل صفر ہوتا ہے ۔ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ جواب کب داخل کرنا ہے۔
تازہ ترین