• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے سب سے بڑے دشمن شہباز شریف ہیں ،مولابخش چانڈیو

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نےن لیگ کے رہنمائوں کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری قیادت کی کوئی مجبوری نہ پہلے تھی نہ اب ہے،ہماری قیادت کے متعلق بیانات دینے سے قبل لیگی دوست پہلے شہباز شریف کا کردار تو دیکھیں ،ن لیگ کے سب سے بڑے دشمن شہباز شریف ہیں،،شہباز شریف نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور پنجاب میں جیالوں کو اذیتیں دیں، یہ شخص کل تک بلاول بھٹو، آصف زرداری صاحب کے متعلق ہرزہ سرائی کرتے رہے،پنجاب میں پی پی قیادت اور کارکنوں کو شہباز شریف نے ہر دور میں انتقام کا نشانہ بنایا،ہماری مجبوری نظام ، آئین اور قانون ہے، جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ،سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی بااختیار پارلیمنٹ چاہتی ہے،آصف علی زرداری کے خلاف کردار کشی مہم نئی بات نہیں ۔

تازہ ترین