• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی او ایف کی مصنوعات اور کارکنوں کا کوئی ثانی نہیں ہے‘جنرل زبیر محمود

ٹیکسلا(نمائندہ جنگ )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پی او ایف کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کرتے ہوئے کارکنوں کی مہارت کو شاندار قرار دیا۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایکسپو سنٹرمیں پی او ایف کے سٹال کے دورے کے موقع پر کی۔پی او ایف سٹال آمد پر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی ، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ نے ان کا استقبال کیا اور پی او ایف مصنوعات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔پی او ایف کا بنیادی مینڈیٹ پاکستان کی مسلح افوا ج کی اسلحہ و گولہ بارود کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ پی او ایف مسلح افواج کی اسلحہ و گولہ بارود کی 100فیصد ضروریات پوری کرنے کے بعد دنیا کے 40ممالک کو اپنی مصنوعات برآمد بھی کر رہا ہے۔پی او ایف سٹال پر پی او ایف ٹیم کی سربراہی لیفٹیننٹ جنرل صادق علی، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ نے مختلف وفود کے ساتھ اعلیٰ معیار کے سٹور کی خریداری کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ مختلف کمپنیوں کے سربراہان نے اپنے وفود کے ہمراہ پی او ایف سٹال کا دورہ کیا۔ پی او ایف سٹال پر موجود افسران نے پی او ایف کومختلف سٹورز کی ضروریات کے بارے میں انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔
تازہ ترین