• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرادعلی شاہ کی قیاد ت میں سندھ مثالی ترقی کرے گا‘زرداری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سابق صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہو نے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں سندھ مثالی ترقی کرے گا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کے اعتماد پر پوری اترے گی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ سندھ کے عوام کی بے مثال خدمت کی جائے، عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں، تعلیم اور صحت پر خاص توجہ دی جائے اور امن اور عوام کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ کو وزیراعلی سندھ منتخب ہونے پر مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ مجھے یقین ہے کہ مراد علی شاہ صوبے کے عوام کی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے۔
تازہ ترین