• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی حلف نامہ،علیم خان کے وکیل پیش نہ ہوئےتو فیصلہ سنا دینگے،الیکشن کمیشن

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے وکیل کو جعلی حلف نامے سے متعلق کیس میں جواب دینے کیلئے آخری مہلت دے دی، علیم خان کے خلاف سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے درخواست دائر کررکھی ہے۔پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے خلاف جعلی حلف نامہ جمع کروانے سے متعلق درخواست کی سماعت ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی، کمیشن نے علیم خان کے سینئر وکیل اظہرصدیق کے پیش نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا، جونیئر وکیل نے کہا کہ میں دلائل نہیں دے سکوں گا، عید کے بعد کی تاریخ دی جائے۔
تازہ ترین