• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم 20 اگست کو ٹیلیفون پر عمران خان کو مبارکباد دینگے ، چینی سفیر

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان میں چین کےسفیر نے وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سےملاقات کی اورانتخابات میں کامیابی پرمبارک باد پیش کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کیلئے نیک تمنائوں اورخواہشات کااظہارکیاہے۔ دوران ملاقات پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ چینی سفیر نےکہا کہ چین کے پاکستان کے ساتھ دہائیوں پر محیط تعلقات میں گرمجوشی اور قربت پائی جاتی ہے، چینی قیادت پاکستان میں قائم ہونے والی نئی حکومت کے ساتھ قریبی مراسم کی خواہاں ہے، چینی وزیر اعظم 20 اگست کو خود چیئرمین تحریک انصاف کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد دیں گے اور دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے چین کے سفیر کا شکریہ اداکیا اور کہا چینی قیادت کی جانب سے خیر سگالی کے جذبات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
تازہ ترین