• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منڈی مویشیاں میں بڑی تعداد میں جانورپہنچ گئے، خریداروں کی کمی

اسلام آباد(بلال عباسی، خصوصی رپورٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی 12 میں عید قربان کے لیے قائم کی گئی عارضی مویشی منڈی میں ملک بھر سے جانور پہنچ گئے تاہم خریداروں نے ابھی تک منڈی کا رخ نہیں کیا، منڈی کے VIP حصہ میں 30 * 30 فٹ کی جگہ پر کنوپی لگا کر بیوپاریوں سے 2650 روپے فی جانور کے علاوہ 1 لاکھ اور 20 روپے جگہ کے بھی وصول کیے جا رہے ہیں۔ عارضی مویشی منڈی میں بیوپاریوں، خریداروں اور مویشیوں کی سہولت کیلئے مختلف انتظامات کئے گئے ہیں، ٹھیکیدار بیوپاریوں سے بڑے جانور گائے، بیل، اونٹ وغیرہ کے 2650 روپے جبکہ چھوٹے جانور بکرا، دنبہ، بھیڑ وغیرہ کے 1250 روپے فی جانور صرف داخلہ کے وقت وصول کرے گا۔منڈی میں خریداروں کی کمی کے باعث بیوپاری بہت پریشان ہیں۔ منڈی میں خریداری کی غرض سے آنے والوں کا کہنا ہے کہ ابھی بیوپاریوں نے جانوروں کے دام بہت زیادہ رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ہم دو سال مہنت کرتے ہیں، جانور تیار کرتے ہیں، پھر کرایہ دے کر جانور منڈی لاتے ہیں، اور منڈی میں بھاری ٹیکس ادا کرتے ہیں تاہم خریدار پیسے نہیں بھرتے اس لیے دام مہنگے رکھے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین