• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا 2945ملین کاسالانہ بجٹ منظور

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کا سالانہ بجٹ2945 ملین روپے منظور کرلیا گیا ۔جس میں تنخواہوں کی مد میں 2111ملین روپے رکھے گئے ہیں۔539ملین روپے نان سیلری جبکہ148ملین روپے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے ہوگا۔باخبر ذرائع کے مطابق بجٹ اعدادوشمار پنجاب حکومت کی طرف سے ماہ جولائی کے پی ایف سی شیئر236ملین روپے کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں۔اوپننگ بیلنس55ملین روپے تھا۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی کل مالی ضروریات 3800ملین روپے ہیں۔ جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے رکھے گے148ملین روپے بھی پنجاب حکومت سے ملیں گے تو استعمال ہوں گے۔ادھر ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا بجٹ تاحال منظور نہیں کیا جاسکا ۔
تازہ ترین