• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھنڈا سب ڈویژن کے علاقے کےمکین تین روز سے بجلی سے محروم

اسلام آباد (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) جھنڈا سب ڈویژن کے زیرانتظام علاقے ولایت ہومز میں مکین تین دن سے بجلی سے محروم ہیں، صرف سنگل فیز دیا جارہا ہے ،جس سے صارفین کا لاکھوں کا الیکٹرک سامان جل گیا مگرکوئی پرسان حال نہیں۔ ولایت ہومز میں پہلے سرکاری طور پر ٹرانسفارمر کی مرمت ہوئی تھی اب جھنڈا سب ڈویژن کے ایس ڈی او اور ایکسین نے کہا ہے کہ یہ ٹرانسفارمر اب خود ٹھیک کرائیں جس پر لاگت ایک لاکھ 20 ہزار روپے آتی ہے۔ ایکسین سے جب اس سلسلے میں بات کی گئی تو پہلے تو انہوں نے بات سننے سے انکار کر دیا پھر کہا کہ یہ صارفین کو خود ٹھیک کرانا پڑے گا۔ جب ان سے نئے ٹرانسفارمر جو ایک نجی سکول کے قریب لگایا گیا ، کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے اس بات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ صارفین نے آئیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی فوراً بحال کی جائے اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ علاقہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی نہیں۔ترجمان آئیسکو نے بتایا کے ہم بجلی بحال کروا رہے ہیں اس بات کا بھی فیصلہ کر لیں گےکہ یہ علاقہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی ہے یا نہیں، بجلی جلد بحال کر دینگے ۔
تازہ ترین