• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر دوستی ، دوشیزہ بے آبرو نقدی اور زیورات سے بھی محروم

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی نے دوشیزہ کونہ صرف والدین، گھر بار ، ایک لاکھ کی نقدی اور 10 تولے سونے سے ہی محروم نہیں کیا بلکہ وہ شادی کے جھانسے میں لاکر زبردستی بے آبرو بھی کردی گئی ۔ بات تھانہ نیو ٹائون تک پہنچی تو پولیس کے اے ایس آئی ابرار نے دوشیزہ کی مدد کی بجائے نوجوان سے نذرانہ وصول کرکے اسے تھانے سے باہر نکال دیا۔سائلہ س نے پولیس کو بتایا کہ ضیا مسعود اسلام آباد میں ملازمت کرتا ہے،اسکے ساتھ تین سال سے سوشل میڈیا پر دوستی تھی 10 جولائی کو ضیا مسعود نےشادی کا جھانسہ دے کرجھنگ سے راولپنڈی بلایا۔ میں ایک لاکھ روپے، 10 تولے سونالےکر راولپنڈی آگئی ۔ مسعود اسےگھرلے گیا ، والدہ شفقت سے ملاقات کروائی ۔پھر زبردستی زیادتی کی اورشورمچانے پر تیزاب پھینک کرمارنے کی دھمکی دی ۔ شادی کے وعدے پر عمل نہ ہونے کے بعد وہ عدالت جانے پر مجبور ہو گئی ۔عدالت کے حکم پر کورال پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کررکھی ہے۔
تازہ ترین