• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی خصوصی عدالت نمبر تین راولپنڈی کے جج عبدالرحیم نے میٹرک کے طالب کو اغوا کر کے تاوان وصول کرنے کے بعد قتل کر دینے کے الزام میں گرفتار ملزمان آکاش اور مظہر اقبال وغیرہ کے مقدمہ کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کر دی، تھانہ صادق آباد میں درج اس کیس کے ملزمان پر گزشتہ روز فرد جرم عائد ہونا تھی مگر وکیل صفائی نے ایک درخواست دے ڈالی جس پر یکم ستمبر کو بحث ہوگی علاوہ ازیں ،عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود کیس کے ملزم نعمان حسین کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت پانچ ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
تازہ ترین