• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے قاضی ٹریڈ سنٹر سکینڈل کی تحقیقات مکمل کرلی

پشاور(نیوز رپورٹر)قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے قاضی ٹریڈ سنٹر کے نام پر پیسے بٹورنے کی تحقیقات مکمل کر لی اور دو بھائیوں اور ایک بھانجے سمیت تین ملزمان کیخلاف احتساب عدالت میں 2کروڑ 37ہزار روپے مالیت کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ۔ نیب کے تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان محمد انور سیٹیلائٹ ٹائون کوئٹہ ، شاکر اللہ اور شاہد خان برقمبر خیل شیخ مل خیل کجورے باڑہ تحصیل ضلع خیبر پر الزام ہے کہ انہوں نے قاضی ٹریڈ سنٹر میں سرمایہ کاری ‘ فلیٹس اور دکانوں کی بکنگ کے نام پر سا دہ لوح عوام سے کروڑوں روپے بٹورے اور متاثرین کو جمع پونجھی سے محروم رکھا جبکہ مذکورہ پلازہ کیلئے پی ڈی اے سے این او سی بھی نہیں لیاگیا ۔ متاثرہ افراد نے نیب سے شکایت کی جس پر نیب نے انکوائری اور تحقیقات مکمل کرکے ملزمان کیخلاف 2کروڑ اور 37ہزار روپے مالیت کی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردی ۔
تازہ ترین