• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باچا خان چوک میں70 ماڈل چکن شاپس کا افتتاح

پشاور (سٹی رپورٹر) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور باچا خان چوک المعروف چرگانو چوک میں 70ماڈل چکن شاپس کا افتتاح کردیا،ترجمان اتھارٹی عطا ءللہ کے مطابق باچا خان چوک میں چکن کی دکانوں جن میں صفائی کی صورتحال ابتر تھی گزشتہ 3ماہ کے دوران فوڈ اتھارٹی ٹیم کی باربار کارروائیاں کیں اور پولٹری ایسوسی ایشن سے دکانوں کو معیار بہتر بنانےکی ہدایت کی جس پر3ماہ کی قلیل مدت میں70 ماڈل شاپس تیار کرلی گئیں، دکانیں مکمل ٹائلز ہیں اور ان میں پنکھوں اور روم کولرز کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شاہانہ شاکر نےکہا کہ اشیائے خوردونوش سے متعلق ہر روزگار کیلئے ماڈل تیارکرنے پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ فوڈ اتھارٹی کے آنے کے بعد خوراک کے روزگار میں حفظان صحت کے اصولو ں پر عملدرآمد ہورہا ہے۔
تازہ ترین