• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر کا انتخاب ہندکووان کمیونٹی سے کیا جائے ، ضیاء الحق

پشاور(کامرس رپورٹر)چیئرمین ہندکووان ہیومن رائٹس واچ ضیاء الحق سرحدی نے تحریک انصاف کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر کا انتخاب ہندکووان کمیونٹی سے کیاجائے،اپنےبیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پنجابی وزیراعلیٰ اور سرائیکی گورنرہوتا ہے، سندھ میں سندھی وزیراعلیٰ اور دوسرے سماجی گروہ یعنی اردو بولنے والے کو گورنر بنایا جاتا ہے ،بلوچستان میں بلوچی وزیراعلیٰ اور گورنر پختون ہوتا ہے اسی طرح خیبر پختونخوا کی تاریخ میں بھی افتخار حسین شاہ،کمانڈر خلیل الرحمن، سردار مہتاب احمدعباسی ،مسعود کوثر اوراقبال ظفر جھگڑا ہندکووان گورنرزرہ چکے ہیں لہذا اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت نئے گورنر کا انتخاب بھی ہندکووان کمیونٹی سے کرے۔
تازہ ترین