• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن ، 300سے زائد کنکشن منقطع

پشاور(سٹی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو پیسکو کی ہدایت پر ایس ڈی او قاضی فہیم خان نے سٹاف کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے تین سو سے زائد کنکشن منقطع کردئیے ہیں جبکہ بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر مختلف علاقوں کے ٹرانسفارمر اتار دئیے گئے گزشتہ روز ایس ڈی او پیسکو لالہ سب ڈویژن نے پشاور کے مختلف علاقوں دواکلے‘ ڈیری کورونہ‘ تمبر پورہ میں کارروائی کرتے ہوئے تین سو سے زائد کنکشن منقطع کردئیے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صارفین بجلی چوری سے اجتناب کریں اور آئندہ بھی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
تازہ ترین