• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں افتخار کو ملنے والی دھمکیوں کیخلاف کامظاہرہ

پشاور(خبرنگار) اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور راشد شہید فائونڈیشن کے چیئرمین میاں افتخارحسین کی جان کو درپیش خطرات پر سول سوسائٹی اور سیاسی کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نےکہا کہ میاں افتخارحسین کو جا ن سے مارنےکی دھمکیاں خطرے کی علامت ہیں صرف الرٹس جاری کرکے سکیورٹی ادارے اپنے فرائض سے بری الذمہ نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان عناصر کو فورا گرفتار کیاجائے۔ مظاہرین نےکہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ اور قیا م امن کیلئےمیاں افتخارنے اہم کردار ادا کیاجس پر انہیں ریاست نے ہلال امتیاز سے نوازاہے اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار ریاستی ادارے ہونگے۔
تازہ ترین