• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

19اگست کو ہونے والے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کیلئے ہدایات جاری

پشاور ( خبر نگار خصوصی)خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر انتظام صوبے کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجزمیں داخلوں کیلئے 19اگست کو ہونے والے ایٹاانٹری ٹیسٹ 2018کیلئے ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ کے ایم یو کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ٹیسٹ کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ طلباء وطالبات کونئے رول نمبر سلپ جاری نہیں کئے گئے بلکہ ان کے پرانے ایڈ مٹ کارڈز ہی کار آمد ہوں گے ۔ایڈمٹ کارڈ(رول نمبر سلپ)کے بغیر کسی بھی امیدوار کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔اس کے علاوہ طلباء وطالبات کو کیلکولیٹر،ہیڈفون، موبائل فون، سما رٹ واچ،لیپ ٹاپ،کتب اور دیگر الیکٹرانک اشیاء کے علاوہ وہ تما م اشیاء اور مواد سا تھ لانے کی قطعاََ اجا زت نہیں ہو گی جو امتحان میں معا ون ثا بت ہو سکتی ہیں۔ا ن ہدایا ت کی خلاف ورزی کر نے والوں کو قا نون کے مطا بق ایف آئی آر درج کر کے مو قع پر حوالہ پو لیس کیا جا ئے گا جبکہ رش سے بچنے اور امتحان میں بروقت شریک ہونے کے لیے امیدواران کو اپنے متعلقہ سنٹرز میں صبح 6بجے پہنچنے کے علاوہ اپنے ہمراہ کلپ بورڈاورسیاہ پوائنٹرلانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔امیدواران کو اپنے ایڈمٹ کارڈز پر تازہ پاسپورٹ سائز تصویر لازماً چسپاں کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ایڈمٹ کارڈ پر تصویر نہ ہونے کی صورت میں امیدواران کو ٹیسٹ سنٹرز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ رول نمبر 00001 سے 10000 تک کے طلباء وطالبات اسلامیہ کالجیٹ سکول گرائونڈ پشاور،20001 سے25402تک ہری پور یونیورسٹی ہری پور،رول نمبر30001تا35407تک گراسی گرائونڈ سیدوشریف سوات، رول نمبر40001تا 43773 تک گو مل میڈیکل کالج نیو بلڈنگ با لمقا بل ڈیر ہ ٹا ئون شپ، ڈیرہ اسماعیل خان ، رول نمبر 50001 تا56792تک عبد الولی خان یونیورسٹی گارڈن کیمپس نزد شیخ ملتون ٹا ئون شپ، مردان، رول نمبر 60001 تا63251تک کیڈٹ کالج کوہاٹ جبکہ رول نمبر 70001 تا73435تک کے طلباء وطالبات ملاکنڈ یونیورسٹی چکدرہ لوئر دیر کے سنٹرز میں ٹیسٹ دیں گے۔
تازہ ترین